لوچستان کی سب سے بڑی جیل، سینٹرل جیل مچ، میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر بجلی کاٹ دی گئی ہے۔
جیل حکام کے مطابق، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (QESCO) نے تین کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے جیل کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔ سینٹرل جیل میں 750 قیدی پابند سلال ہیں، جن میں سزائے موت کے 73 قیدی پھانسی کے منتظر ہیں اور اس کے علاوہ 100 سے زائد ہائی پروفائل ملزمان بھی جیل میں قید ہیں۔
آئی جی بلوچستان جیل، ملک شجاع الدین کے مطابق، بجلی کاٹنے سے جیل میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ نے QESCO کو 15 دن میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن اس کے باوجود حساس جیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے